دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں پانی کی 2 پائپ لائنز بھٹ گئیں! کراچی میں پانی کی سپلائی معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک تعطل کی وجہ سے پریشر بڑھ جانے پر دو بڑی پائپ لائنیں پھٹ گئیں جس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

پانی کی پھٹنے والی لائنوں میں سے ایک 72 انچ قطر کی لائن نمبر 2 اور دوسری لائن نمبر 5 ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں شہر کو روزانہ تقریباً 80 ملین گیلن پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

پائپ لائنوں کے پھٹنے سے آس پاس کی آبادیوں میں پانی بہہ نکلا جس کی وجہ سے سڑکیں اور زمینی راستے پانی میں ڈوب گئے اور لوگوں کا آمدورفت کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

اس صورتحال سے شہر کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جن میں لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن، ماڈل کالونی، کورنگی، ملیر، قائد آباد اور گلشن اقبال شامل ہیں۔ ان علاقوں کے شہریوں کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے اور روزمرہ زندگی پر اس کا براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔

حکام کی جانب سے مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد پانی کی سپلائی بحال کی جا سکے مگر اس بحران نے شہر بھر میں پانی کی عدم دستیابی کے مسائل کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔

Related Posts