لاہور، زمان پارک میں آپریشن کلین اپ کے بعد پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پنجاب پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کلین اپ کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی دونوں گلیوں کو بیرئیرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا، عام شہریوں کو زمان پارک سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

پولیس کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے کرینیں استعمال کرتے ہوئے دونوں گلیوں کے کنٹینرز اور بیرئیرز ہٹا دئیے جبکہ کینال روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا کر سڑک کلیئر کردی۔ زمان پارک سے پی ٹی آئی کارکنان غائب ہو گئے۔

زمان پارک سے پی ٹی آئی کارکنان کے خیموں کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے جبکہ آنے اور جانے والے افراد کی انٹری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کو ان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 2200 مطلوب افراد کی فہرست دے دی ہے تاہم عمران خان نے سرکاری ٹیم کو سرچ آپریشن کی اجازت نہیں دی۔ 

Related Posts