ایک ہفتے کے دوران ملک میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی معمولی کمی ہوئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا، عقیل کریم ڈھیڈی

ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 32 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 24 روپے تک مہنگا ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ 3 روپے 38 پیسے مہنگی ہوئی اور ٹوٹا باسمتی چاول 2 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔

Related Posts