بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 1 مکمل، 216 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان
(فوٹو: بی بی سی)

صوبہ بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 1 کامیابی سے مکمل کرلیا گیا جس کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 216 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 1 کامیاب رہا جس میں فتنہ الہندوستان کے 216 دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ دہشت گرد عناصر سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفتنہ ون 29جنوری کو پنگور سے شروع کیا گیا جسے پنجگور سے بلوچستان کے دیگر علاقوں تک بڑھا دیا گیا۔ آپریشن رد الفتنہ 1 کے دوران مجموعی طور پر 216 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 36شہری شہید ہوئے۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں منظم اور کو آرڈینیٹڈ آپریشنز کیے گئے اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور آلات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفتنہ 1 کے دوران سکیورٹی فورسز اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے 22 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Posts