کراچی: ڈیفنس میں لگی ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک، غیر اخلاقی مواد نشر کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

غیر اخلاقی مواد
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ڈیفنس کی مشہورومعروف خیابانِ اتحاد روڈ پر نامعلوم ہیکرز نے ایڈورتائزمنٹ اسکرینز ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی حکام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد کے عبدالستار ایونیو پر نصب نجی کمپنی کی ایڈورٹائزنگ اسکرینز کو ہیک کیا گیا۔ نامعلوم افراد چند لمحوں کیلئے غیر اخلاقی مواد نشر کرتے رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ اداروں نے سخت ایکشن لیا اور متنازعہ اسکرینز کو نہ صرف فوری طورپر بند کردیا بلکہ  ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر بھی احتیاطی اختیار کیں۔

حکام نے اہم شاہراہوں، شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز بھی عارضی طور پر بند کردیں اور واقعے کی رپورٹ این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی۔ اداروں نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس حوالے سے حکام کا ماننا ہے کہ اسکرینز کس نے ہیک کیں؟ یہ پتہ چلانے کیلئے تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے حکمتِ عملی پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔

Related Posts