مذہبی نفرت انگیزی کے الزام میں گرفتار ترک گلوکارہ کو نظر بند کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

مذہبی نفرت انگیزی کے الزام میں گرفتار ترک گلوکارہ کو نظر بند کرنے کا حکم
مذہبی نفرت انگیزی کے الزام میں گرفتار ترک گلوکارہ کو نظر بند کرنے کا حکم

انقرہ: مذہبی نفرت انگیزی کے الزام میں گرفتار ترک گلوگارہ گلسین کو عدالت نے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ گلسین کے وکیل کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ اُن کو ٹرائل کے دوران گرفتار کرنے کے بجائے گھر میں نظر بند رکھا جائے۔

گلوکارہ کے مداح اُن کے نظر بند ہونے کی خبر سن کر کافی اداس ہیں اور انہوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ علی خان کس بھارتی کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں؟

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔

مزید برآں حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Related Posts