اسلام آباد :ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع انتظامیہ اسلام آباد نے شیڈول فور کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اورمتعلقہ تحصیل دار کو 1717 کنال اراضی تاجی کھوکھر سمیت دیگر افراد سے واگزار کرانے کا حکم جاری کردیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران کو 15 اگست سے قبل رپورٹ جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے زون فور ،فائیو کے موضع جات کورال ،سہالہ اور بھارہ کہو میں سیکڑوں کنال قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا تاجی کھو کھر نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے قبضہ جما رکھا تھا جس کے باعث یہ ملزمان شیڈول فور میں نامزد تھے ۔
انسداد دہشت گردی قوانین 1997ء کے مطابق شیڈول فور میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کرنا ضلعی انتظامیہ کا استحقاق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ شیڈول فور میں دیگر ملزمان کے خلاف بھی بلا خوف و خطرو امتیازی سلوک کرتے ہوئے سخت کارروائی کرکے سرکاری زمینوں کو کو کلیئر کروایا جائے۔
اس سے قبل سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کی 80 ہزار کنال سے زائد سرکاری زمینوں پر قبضہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں:سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے اسلام آباد میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی ہڑپ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








