بلال عباس اور درفشاں سلیم کی جاندار اداکاری، عشق مرشد کا او ایس ٹی ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کی جاندار اداکاری پر مبنی ”عشق مرشد“ کا او ایس ٹی ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ”عشق مرشد“ کا نام سامنے آنے کے بعد سے بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کے مداح بڑی بے صبری سے ڈرامے کے منتظر ہیں تاہم اُن کیلئے خوشخبری ہے کے اس کا او ایس ٹی ریلیز ہوگیا ہے۔

عشق مرشد کے او ایس ٹی کو احمد جہانزیب نے گنگنایا اور کمپوز کیا جبکہ اس کے بول صابر ظفر نے لکھے ہیں۔ عبدالخالق خان کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایت فاروق رند نے دی ہے۔

ڈرامہ ہم ٹی وی پر پیش کیا جائے گا اور اس کی کہانی محبت پر مبنی ہے۔ ڈرامہ مومل انٹرٹینمنٹ اور ایم ڈی پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔

Related Posts