بیلنس ختم؟ گھبرائیں نہیں؛ پی ٹی اے کی مفت کالنگ سہولت سے فائدہ اٹھائیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مفت کالنگ کی سہولت میں توسیع کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ افراد کو ایمرجنسی صورتحال میں رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ موبائل کمپنیوں کے تعاون سے خصوصی ریلیف اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے تحت متاثرہ اضلاع میں رہنے والے صارفین اب بیلنس نہ ہونے کے باوجود مفت کال کر سکیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق یہ سہولت ان افراد کے لیے نہایت اہم ہے جو سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی یا دیگر مشکلات کا شکار ہیں تاکہ وہ ریسکیو اداروں، طبی خدمات اور اپنے اہل خانہ سے بروقت رابطہ قائم رکھ سکیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ روابط میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے اور ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی اے اور موبائل آپریٹرز کا یہ مشترکہ قدم متاثرہ عوام کے لیے کسی ریلیف سے کم نہیں۔

Related Posts