ایک رپورٹ میں یہ ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ میں جی ہاں برطانیہ میں گزشتہ سال ایک لاکھ انیس ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہو گئی ہیں۔
ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق، 2024 کے دوران برطانیہ میں 119,000 سے زیادہ گاڑیاں چوری ہوئیں، یعنی روزانہ تقریباً 320 چوریوں کا اوسط۔
رپورٹ کے مطابق، گاڑیوں کی چوری میں اضافہ کی بنیادی وجہ جدید کی لیس انٹری ٹیکنالوجی ہے۔
چور اب الیکٹرانک آلات استعمال کر کے گاڑی کی چابی کے سگنل کو پکڑ لیتے ہیں اور چند منٹوں میں نئی گاڑیاں چوری کر لیتے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ میں ایک نئے قانون کے تحت ایسے آلات کا قبضہ یا انہیں شیئر کرنا جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








