پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عیدالاضحی کے دوران زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے 1200 سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق صرف پشاور میں گیسٹرو کے 610 کیسز 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کی وجہ گوشت کا زیادہ استعمال تھا۔
پنجاب میںاسپتالوں نے 2200 مریضوں کا علاج کیا، جن میں گیسٹرو، اسہال، اور پیٹ میں درد کے 180 کیسز شامل ہیں۔ اسی طرح کی شکایات کے ساتھ کئی سو افراد کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔
لاہور کے جناح اسپتال میں 130 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ سروسز اسپتال، گنگا رام اسپتال اور میو اسپتال میں ہر ایک میں 100 سے زائد مریض داخل ہوئے۔
معدے کے ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








