حمزہ سہیل کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے، سوشل میڈیا صارفین برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

Hamza Sohail's bold photo shoot

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی بولڈ فوٹو شوٹس کا سلسلہ تیز ہوگیا، اداکارحمزہ سہیل کے میگزین کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

سینئر اداکار سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے حال ہی میں ایک میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروایا جس میں کہیں وہ ہاتھ میں شراب کا گلاس پکڑے ہوئے ہیں کہیں ان کے ساتھ موجود ماڈل مختصر لباس پہنے نظر آرہی ہے۔کچھ تصاویر میں حمزہ سہیل سگریٹ پیتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی بالی ووڈ کی طرح مختصر لباس اور شراب کا استعمال دکھانا عام ہوتا جارہا ہے، نوجوان ماڈلز کے اکثر فوٹو شوٹس میں خواتین ماڈلز کے لباس پر تنقید کی جاتی ہے اس کے باوجود ایسے فوٹو شوٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

حمزہ سہیل سینئر اداکار سہیل احمد کے بیٹے ہیں، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2021 میں ڈرامہ “رقیب سے”، کے ساتھ کیا تھا جبکہ ٹی وی ڈرامہ میں ہاری پیا کے علاوہ آن لائن سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں بھی کام کرچکے ہیں۔

حمزہ سہیل کے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون ماڈل کے لباس، سگریٹ اور شراب پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو شرمناک قرار دیا ہے۔

Related Posts