کراچی: صوبہ سندھ میں ملیریا نے تشویشناک رخ اختیار کر لیا، کراچی سمیت 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملیریا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک ہی دن میں 5,185 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس سے اس سال صوبے میں ملیریا کے کیسز کی مجموعی تعداد 352,238 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 243، لاڑکانہ میں 1490، میرپور خاص میں 949، سکھر میں 283، شہید بینظیر آباد میں 195 اور کراچی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی کے اضلاع میں ملیر میں 12، کورنگی میں 9 اور وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی اضلاع میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
اس سال سندھ میں ملیریا کے کیسز میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن کی کل تعداد 352,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں:تنہائی انسان کو جلد بوڑھا کردیتی ہے، سائنسی تحقیق سے انکشاف
ملیریا کی علامات میں بخار اور فلو جیسی بیماری شامل ہیں، بشمول سردی لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، اور تھکاوٹ۔ متلی، الٹی اور اسہال بھی ہو سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








