لاہور میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی
لاہور میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی

صرافہ بازار ایسوسی ایشن آف پاکستان ایک بار پھر زرد دھات کے سٹہ بازوں کے خلاف ملک گیر چھاپوں کی وجہ سے سونے کے نرخ جاری کرنے میں ناکام رہی۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخوں کی عدم موجودگی میں، لاہور مارکیٹ نے منگل کو انفرادی طور پر قیمتوں میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی کا اعلان کیا۔

لاہور مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔

لاہور صرافہ مارکیٹ میں 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,91,217 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1,82,525 روپے میں فروخت ہوا۔

مارکیٹ میں 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے فی تولہ مقرر ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 116پوائنٹس کی مندی

گزشتہ روز صرافہ بازار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی سونے کے نرخ جاری نہیں کئے۔ سونے کی قیمت آخری بار 12 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جو 2,15,000 روپے فی تولہ اور 1,84,585 روپے فی 10 گرام تھی۔

Related Posts