پاک، بنگال فضائی رابطے بحال! محبت اور روابط کے نئے دروازے کھل گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطہ دوبارہ قائم ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان کی پہلی براہِ راست پرواز ڈھاکا سے کراچی پہنچی، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیڈول کے مطابق، کراچی سے پرواز بی جی 342 رات 12 بج کر 1 منٹ پر ڈھاکا کے لیے روانہ ہوگی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت، پاکستان اور بنگلادیش کے معاملات میں دہشت گردی کے عنصر کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بنگلادیشی عوام کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ بھارت کی اصل پالیسی کو دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت نے بنگلادیش کے ساتھ کرکٹ میں بھی سازش کی جسے چھپایا نہیں جا سکا۔ بنگلادیش اور پاکستان کے عوام کے درمیان محبت اور روابط مضبوط ہوں گے اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی رابطے کی نئی راہیں کھولیں گے۔

Related Posts