قبلہ اول کی بے حرمتی، پاکستان کی بھی اسرائیلی وزیر کی شدید مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیلی انتہا پسند وزیر کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے کے خلاف پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ہے، بے حرمتی دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودیہ، امارات کی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی شدید مذمت

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی مسجد اقصی کی بے حرمتی سے متعلق کہا کہ اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذموم حرکت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تناؤ کو مزید ہوا دے گی، اسرائیل ایسی حرکتوں سے باز رہے۔

Related Posts