ترکیہ نے شام میں حالیہ حملوں کے بعد شامی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے روابط کا آغازا کر دیا ہے۔ شام کے سرحدی علاقوں میں ترکیہ کے حالیہ حملوں کے بعد یہ پیش رفت غیر معمولی ہے۔
یہ بھی اہم بات ہے کہ ماسکو میں ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع کی حالیہ ملاقات کے بعد صرف ایک ہفتے کے اندر اندر یہ روابط سامنے آئے ہیں۔
ماسکو میں یہ ملاقات 2011 کے بعد اس طرح کا ترکیہ اور شام کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔ جس کے بعد شامی اپوزیشن کے ساتھ وزیر خارجہ نے انقرہ میں ملاقات کی میزبانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کیا ویڈنزڈے کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر پیش کیا جائیگا؟
اس سلسے میں ترک وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے شامی اپوزیشن کی شامی قومی کونسل کے سربراہ محمد المصلات اور دیگر کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں۔
ٹویٹ میں ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار داد 2254 کے تحت شامی اپوزیشن کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نیز شام میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل کی بھی حمایت کی ہے۔ انقرہ اور دمشق کے درمیان مخالفت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








