نانجنگ: پاکستان اور چین نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے چین کے شہر نانجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے منعقدہ ٹیلی ویژن فیسٹول 2023ء میں شرکت کی، فیسٹول کے موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی چینی وزیر برائے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن ثاؤ شومی سے ملاقات ہوئی، نگران وفاقی وزیر نے ٹیلی ویژن فیسٹول کے انعقاد پر چینی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی عازمین کیلئے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان
مرتضیٰ سولنگی اور ثاؤ شومی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے مابین میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت اور صحافیوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی پر چائینز آور کے آغاز کی تجویز پیش کی۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے چینی ذرائع ابلاغ کی پاکستان میں سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








