سعودی عرب اور پاکستان کے مابین حج 2026 کے انتظامات سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔
جدہ میں ہونے والی تقریب میں سعودی نائب وزیرِ حج و عمرہ اور پاکستان کے وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاءالرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔
تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکریٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے عہدے داران بھی شریک تھے۔
ڈاکٹر سید عطاءالرحمن نے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس حجاج کرام کی بہترین میزبانی اور سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات میسر آئیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ مذہبی امور سعودی حکومت کی رہنمائی میں سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے انتظامات کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








