راولپنڈی: پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف خفیہ معلومات پر کارروائی کی۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔