کراچی: معروف ٹی وی اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی میں چل بسے، اہلیہ اور بیٹی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
مرزاشاہی کے اہل خانہ کے مطابق کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ اور بیٹی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
تجربہ کار اداکار نے 1960ء میں فلم اسٹار ندیم کی پہلی فلم چکوری کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری میں انٹری دی ،بعد میں انہوں نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں مشہور مزاحیہ سیریز ففٹی ففٹی شامل ہیں۔
انہوں نے مزاحیہ اداکار اطہر شاہ خان کے ساتھ ہائے جیدی ڈرامہ سیریل میں کام کرکے شہرت حاصل کی۔حال ہی میں وہ نجی ڈرامہ پروڈکشن ہاؤسز میں کام کر رہے تھے جبکہ ڈرامہ سیریل نادانیاں میں بھی مزاحیہ کردار ادا کررہے تھے۔