پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات سے ثابت ہوگیا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹ رہا ہے، پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران دہشت گرد مجید کوہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے، صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد آپ کو بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، بھارت بطور ریاست دہشت گردی کر رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزر گئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، دہشتگردوں کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے، 25 اپریل کو ایک بھارتی ٹرینڈ افضل مجید کو جہلم سے پکڑا گیا، ڈھائی کلو کی آئی ڈی، موبائل اور کیش برآمد ہوا، اس کے گھر سے 10 لاکھ کیش اور بھارتی ڈرون برآمد ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایسے ثبوت ہیں جو کوئی بھی کریڈیبل ایجنسی دیکھ سکتی ہے، دہشتگردی کا ہینڈلر بھارتی آرمی کا صوبیدار سکھ وندر ہے، بھارتی صوبیدار نے کسی کے ذریعے آئی ڈی پہنچائی، وہ کہہ رہا ہے کہ پارسل نکل گیا آپ وقت پر پہنچ جاؤ، صوبیدار کہتا ہے میں لوکیشن بھیجتا ہوں، اس لوکیشن پر میپ پر ڈائریکشن کر لینا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشتگردی کروا رہا ہے، میجر سندیپ ورما اس دہشتگردی کو پلان کر رہا ہے، میجر سندیپ بھارتی فوج کا سرونگ آفیسر ہے۔
میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں، یہ را نہیں بھارتی فوج کر رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھ وندر نے دہشتگرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی۔ 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اسکے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








