مزدوروں کو مالیاتی تحفظ فراہم کرنے کیلئے راشن کارڈ لانچ، کیا کیا فوائد شامل؟

تازہ ترین

تازہ ترین

دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا راشن کارڈ ہے، فوٹو پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام باضابطہ طور پر لانچ کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، سی ای او جے ایس بینک زندگی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

حکومت پنجاب کے اس انقلابی پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے 12 لاکھ مزدوروں اور ان کے 84 لاکھ زیرِ کفالت افراد کو ماہانہ 3,000 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے وہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء پر 20 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔

راشن کارڈ کو جدید مالیاتی نظام سے منسلک کرتے ہوئے جے ایس بینک زندگی کے تعاون سے مزدوروں کی تنخواہیں، سبسڈی اور دیگر مالی سہولیات ڈیجیٹل طور پر “زندگی اکاؤنٹس” میں منتقل ہوں گی۔ اس عمل کو راست QR ادائیگیوں سے جوڑ کر صوبے بھر میں نامزد کردہ PESSI مرچنٹس کو بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

ترجمان جے ایس بینک زندگی کے مطابق اس پروگرام میں صرف سبسڈی ہی نہیں بلکہ حادثاتی وفات کی صورت میں 3 لاکھ روپے اور مستقل معذوری کی صورت میں 2 لاکھ روپے کی انشورنس بھی شامل ہے۔ PESSI کے موجودہ فائدے برقرار رہیں گے، جبکہ اضافی کیش بینیفٹس، ایڈوانس سیلری، آسان قرضے اور یومِ مزدور کے موقع پر خصوصی انعامات بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو مزدور طبقے کو مکمل مالی تحفظ فراہم کرتا ہے اور ڈیجیٹل شمولیت کی جانب اہم قدم ہے۔

یہ قدم نہ صرف مزدوروں کی زندگیوں میں آسانی لانے کا باعث بنے گا بلکہ صوبے میں سماجی تحفظ کے نئے معیارات بھی قائم کرے گا۔

Related Posts