پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Army stands shoulder to shoulder with Balochistan’s people: Field Marshal
ISPR

فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں پائیدار امن و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیاجہاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشن اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے اچھی حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول اور عسکری اداروں کا باہمی تعاون بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے خاص طور پر جنوبی بلوچستان کے سماجی و معاشی فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور امن و ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آرمی چیف نے امن و امان قائم رکھنے میں عسکری جوانوں کے کردار کو بھی سراہا۔

Related Posts