انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب! ابیر گلال کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad Khan, Vaani Kapoor’s ‘Abir Gulaal’ gets a fresh global release date
(Image: Dawn Images)

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم ابیر گلال کے لیے بالآخر نئی عالمی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ فلم 12 ستمبر 2025 سے دنیا بھر کے 75 ممالک میں ایک ہزار سے زائد سینما اسکرینز پر ریلیز کی جائے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Filmfare (@filmfare)

 

فلم کی ہدایت کاری آرٹی ایس بگڈی نے کی ہے جبکہ وِویک بی اگروال اس کے پروڈیوسر ہیں۔

ابتدا میں فلم کی ریلیز 29 اگست کو طے کی گئی تھی لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز سے روک دی گئی اور شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا۔ اب فلم بھارت کو چھوڑ کر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پروڈیوسرز پرامید ہیں کہ فلم ابیر گلال بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود عالمی سطح پر شاندار بزنس کرے گی۔ پاکستان میں یہ فلم 29 اگست کو ریلیز کی جائے گی اور شائقین اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس فلم کی موسیقی معروف کمپوزر امیت تریویدی نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے گانے ریلیز سے قبل ہی کافی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ ناقدین کے مطابق فلم کی کامیابی میں موسیقی اہم کردار ادا کرے گی۔

Related Posts