کراچی کے شہری ہوجائیں تیار! سخت ٹریفک قوانین نافذ ، جرمانے کے ساتھ سزا بھی ملے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

IG Sindh responds to e-challan issued to stolen bike owner, assures fine cancellation for innocent citizens
Dawn.com

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں سخت ٹریفک قوانین نافذ ہو گئے ہیں۔

گورنر کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

نئے قانون کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے مزید سخت شرائط عائد کی گئی ہیں جبکہ ایل ٹی وی (لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل) اور ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل) لائسنس حاصل کرنے کے لیے لازمی پری لائسنسنگ ٹریننگ کورسز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ ڈرائیور عملی مہارت اور آگاہی حاصل کر سکیں۔

اس قانون کی سب سے نمایاں شق ڈرائیورز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم کا نفاذ ہے۔ اس نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس کے خلاف جرمانہ پوائنٹس درج کیے جائیں گے اور مقررہ حد سے زائد پوائنٹس ہونے کی صورت میں لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ اقدام عادی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے ایک مؤثر رکاوٹ ثابت ہوگا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد اور ٹریفک حادثات کے پیش نظر اس نوعیت کی قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی۔

گورنر کے مطابق یہ نیا قانونی ڈھانچہ ڈرائیوروں میں نظم و ضبط پیدا کرے گا، شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا اور سڑکوں پر سفر کو زیادہ محفوظ اور پرامن بنائے گا۔ یہ قانون آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت نافذ کیا گیا ہے اور فوری طور پر مؤثر ہو گیا ہے۔

Related Posts