کنگ نے کردکھایا! پاکستان کی جنوبی افریقہ کو شکست کے بعد بابر اعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan beat South Africa by 4 wickets to clinch T20 series 2–1
ONLINE

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2،1 سے اپنے نام کر لی۔

اس کامیابی میں سابق کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے نام کے چرچے چھا گئے اور وہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

پاکستانی ٹیم نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بابر اعظم نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ آخری لمحات میں جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

مداحوں نے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر بابر کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے اور انہیں کنگ بابر اور ٹیم پاکستان کا ہیرو کے القابات سے نوازا۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی میں دباؤ کا شکار نظر آئی اور شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں دو اہم وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کی کمر توڑ دی۔

ریزا ہینڈرکس نے 34 جبکہ کاربن بوش نے 30 رنز بنائے، مگر وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور جنوبی افریقہ 20 اوورز میں 139 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اصل تعریف بابر اعظم کے حصے میں آئی جنہوں نے ٹیم کو دباؤ سے نکال کر فتح دلائی۔ کرکٹ ماہرین نے بھی ان کی کارکردگی کو کلاسک بابر اسٹائل قرار دیا اور کہا کہ وہ دوبارہ اپنے بہترین فارم میں واپس آ گئے ہیں۔

Related Posts