ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جُورک وین نے 40 رنز بنائے جبکہ عبداللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بلکی سمجن 26 اور یتھن جان 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں پاکستان نے 3.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔ اوپننگ بلے باز عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے شامل تھے۔
وکٹ کیپر خواجہ نافع نے 36 رنز بنائے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 2 گیندوں پر 12 رنز بناتے ہوئے دو چھکے لگائے اور ٹیم کو فتح دلائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








