افغان فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے دہشتگرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوئی۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوئی، 6ستمبر کو فائرنگ کا سہارا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان فوج نے پاک فوج کی چوکیوں کو ہدف بنایا۔ افغان وزارتِ خارجہ کا بیان حیرت ناک ہے۔ عبوری افغان حکام سرحد بندش کی وجوہات سے واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قائدِ اعظم کی زندگی اصول پسندی کا نمونہ تھی۔نگران وزیر اعظم

بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ 6 ستمبر کو پر امن حل کی بجائے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ طورخم بارڈر ٹرمینل کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ غیر قانونی ڈھانچے کی تعمیر سے روکنے پر افغان فوج نے یہ اقدام اٹھایا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر عبوری افغان حکومت کے کسی بھی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ناقابلِ قبول ہے۔ یہ ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہوگی۔ افغان فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں ملی ہوئی ہیں۔ چاہتے ہیں کہ افغان سرحد دونوں ممالک کے مابین دوستی اور امن کی سرحد ہو، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان بھائی بہنوں کا کھلے دل سے استقبال کر رہا ہے۔ 

Related Posts