پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan defeats Sri Lanka in Commonwealth Beach Handball Championship
ONLINE

مالدیپ میں جاری کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دو سیٹ سے شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور میزبان مالدیپ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے یہ میچ اسکور دو صفر سے جیتا، جس میں پہلا سیٹ 18،20 جبکہ دوسرا سیٹ 6،23 کے واضح فرق سے اپنے نام کیا۔

پاکستانی کھلاڑی آصف علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں سب سے نمایاں کردار ادا کیا اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قوم کو مایوس کیا لیکن وعدہ ہے آئندہ بہتر کارکردگی دکھاؤں گا؛ ارشد ندیم کا جذباتی پیغام

گزشتہ شب پاکستان نے اسی ایونٹ میں بھارت کو بھی دو صفر سے شکست دی تھی۔ بھارت اور سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان اب مالدیپ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے اگلے میچز کھیلے گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 21 ستمبر کو منعقد ہوں گے جبکہ فائنل 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی ہے، جس کے باعث ٹیم کا حوصلہ بھی بلند نظر آ رہا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مالدیپ اس نوعیت کے کسی بڑے کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ مقابلے خوبصورت ساحلی شہر کلہدفوشی میں منعقد ہو رہے ہیں۔

Related Posts