بھارتی آبی دہشت گردی:عالمی بینک سے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: بھارت سے آبی تنازعات پر عالمی بینک سے مذاکرات کے لیے مہر علی شاہ کی قیادت میں پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں 5 روزہ دورے کے دوران پاکستانی وفد عالمی بینک کے اعلیٰ قیادت سے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے مذاکرات کرے گا۔

مزید پڑھیں:کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کے خلاف طوفان روکا نہیں جاسکتا۔میجر جنرل آصف غفور

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد عالمی بینک کے ساتھ مذاکرات میں بھارت کے متنازع آبی منصوبوں کشن گنگا اور ریتلے ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا جائے گا اورپاکستان وفد کورٹ آف آربٹریشن کی تشکیل پر زور دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائی پانی کی تقسیم کے حوالے سے سندھ طاس منصوبہ طے پایا تھا اور ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا ضامن ہے۔

Related Posts