پاکستان دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

President Dr Arif Alvi

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

پرتگال کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر محمد خالد اعجاز اور میانمار کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر عمران حیدر سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران بات چیت کر تے ہوئے صدر نے پرتگال کے لیے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ اپنے میزبان ملک کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں۔

صدر علوی نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے علاوہ سیاسی سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت نے میانمار کے لیے نامزد سفیر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے کی میعاد پوری ہونے کے باوجود صدر مملکت کے منصب پر موجود ہیں کیونکہ آئین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک موجودہ صدر اپنے عہدے پر موجود رہنے کے مجاز ہیں۔

پاکستان میں نئے صدر مملکت کیلئے الیکشن 9 مارچ کو ہونگے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور حکومتی اتحاد کے آصف علی زرداری اور اپوزیشن اتحاد کے محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Related Posts