پہلا ون ڈے: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے با آسانی شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، مگر قومی کپتان کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا، اور پوری ٹیم47 اوور میں 201 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔

اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فضل الحق فاروقی نے انہیں پویلین بھیجا، اس کے بعد کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمٰن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی اننگز کھیلی،شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 اور رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز پاکستانی بالرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے اور اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔

رحمان اللہ گرباز نے افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے، انہیں حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی، جبکہعظمت اللہ عمر زئی 16 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

ان دونوں کے علاوہ کوئی افغان بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز کا انعقاد

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts