پاکستان کا مسئلہ اندرونی ہے، افغانستان کو جنگوں کا میدان نہیں بنائیں گے، افغان وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ دنیا اور خطے کے ممالک کے ساتھ امارت اسلامیہ کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

باختر ایجنسی کے مطابق مولوی امیر خان متقی نے یہ گفتگو افغان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے “قوم کے سامنے جوابدہی پروگرام” کے تحت وزارت خارجہ کی ایک سالہ کار کردگی پیش کرتے ہوئے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، اردنی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مولوی امیرخان متقی نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے خطے اور دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ تعلقات میں وسعت آرہی ہے، اس لیے گزشتہ سال 70 ہزار سیاحوں نے افغانستان کے مختلف علاقوں کا سفر کیا، جن میں سے صرف 10 ہزار کا تعلق یورپی ممالک سے تھا۔
امیرخان متقی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ متوازن خارجہ پالیسی پر عمل در آمد کے ذریعے امریکہ سمیت متعدد ممالک کو مطمئن کرنے میں کامیاب رہی ہے تاکہ وہ افغانستان میں مسلح بغاوت کی حمایت نہ کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا متوازن پالیسی اپناتے ہوئے ہم اب افغانستان کو بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے کا میدان نہیں بنانا چاہتے، بلکہ ہم پوری دنیا کے ساتھ اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا گزشتہ دو سالوں کے دوران وہ اندرونی اختلافات ختم کرنے میں کامیاب ہوئے اور ثابت کیا کہ اس ملک میں نظم و ضبط اور مرکزی طرز حکمرانی ہے۔ یہ نظام جامع ہے اور اس کی کابینہ میں ملک کے ہر علاقائی اور لسانی اکائی کے نمائندے شامل ہیں۔
مولوی امیر خان متقی نے مزید کہا کہ وہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی سڑکیں افغان مصنوعات کی برآمد کے لیے کھلی رکھنے میں کامیاب ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کا مسئلہ اندرونی ہے اور ہم ہمیشہ اس حوالے سے اپنی طرف سے یقین دہانیاں کراتے ہیں۔

Related Posts