پرائیویٹ حج اسکیم میں اب بھی ساڑھے چار ہزار نشستیں باقی، ارادہ ہے تو جلدی کریں، بکنگ کے دن کم رہ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کے خواہشمند عازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔!
وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو 22 اکتوبر تک بکنگ مکمل کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت کے مطابق یہ توسیع حج پالیسی 2026 اور سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ (SPA) کے تحت دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین سہولت کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

May be an image of text

اعداد و شمار کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے لیے رواں سال 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں، جن میں سے 55 ہزار 500 عازمین پہلے ہی بکنگ مکمل کر چکے ہیں، جبکہ تقریباً ساڑھے چار ہزار نشستیں ابھی بھی دستیاب ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے تمام خواہشمند عازمین کو خبردار کیا ہے کہ صرف وزارت سے منظور شدہ حج کمپنیوں سے ہی معاہدہ کریں۔ واجبات کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل کے ذریعے کمپنی کے باضابطہ اکاؤنٹ میں کریں، معاہدے کی کاپی اور کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں، اور اپنی بکنگ کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ یا “پاک حج 2026” موبائل ایپ کے ذریعے لازمی کریں۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کا آغاز 19 ستمبر سے ہوا تھا۔ گزشتہ سال پرائیویٹ اسکیم کے تحت ہزاروں عازمین مکمل رقم جمع کرانے کے باوجود حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے، جس کے بعد حکومت نے نجی آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا تھا۔

یہ فیصلہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے اس یقین دہانی کے ساتھ کیا گیا ہے کہ اس بار تمام انتظامات شفاف، مؤثر اور زائرین کے لیے سہل ہوں گے۔

Related Posts