پاکستان نے فٹ بال ٹیم کے کوچ کے طور پر بھارتی نژاد برطانوی ترشن پٹیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، نئے کوچ نے اسلام آباد میں ٹیم کے کیمپ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں دو میچوں کی تیاری شروع کردی ہے۔
ترشن پٹیل انگلینڈ میں مختلف تنظیموں، کلبوں اور اسکولوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ لیورپول اور لوٹن ٹاؤن جیسے ممتاز کلبوں کے ساتھ کام بھی تجربہ رکھتے ہیں۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ترشن پٹیل کی آمد کا اعلان اپنے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے کیا، جس میں انہیں قومی ٹیم کی کٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ترشن پٹیل نے اپنے فٹ بال کوچنگ کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور اسکاؤٹنگ کوچ کیا۔ 2009 میں لوٹن ٹاؤن میں بطور کمیونٹی کوچ شمولیت اختیار کی، جہاں وہ 2015 تک رہے۔یوئیفا A لائسنس کے حامل ترشن پٹیل نے 2019 میں بگلس ویڈ یونائیٹڈ میں بطور اسسٹنٹ مینیجر شمولیت اختیار کی تھی۔
پاکستان نے اپنے فائنل میچ کے لیے تاجکستان کا سفر کرنے سے قبل 6 جون کو اسلام آباد میں اپنے اگلے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں علاقائی حریف سعودی عرب کے خلاف کھیلنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








