نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا پر گولز کی بارش کردی، کینیڈا کے ایک گول کے مقابلے میں اسے 8 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
قومی ٹیم کے اسٹار پلیئر رانا عبد الوحید نے ہیٹرک سمیت چار گول داغ کر منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
پولینڈ کے شہر گینزنو میں جاری نیشنز کپ میں پاکستان اور کینڈا کے درمیان میچ یک طرفہ ثابت ہوا۔ کینیڈا کی ٹیم پاکستانی شاہینوں کے سامنے بالکل ہی بے بس دکھائی دیے۔
میچ کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا، تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے حریف ٹیم پر دو ایک کی سبقت حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی گولوں کا یکطرفہ آغاز کردیا اور تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پانچ گول کردیے۔
رانا عبدالوحید نے ہیٹرک سمیت چار گول کیے۔ غضنفر علی دو جبکہ عبد الرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








