ہوشربا گرمی کے دوران کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔ ہوشربا گرمی کے دوران متعدد علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹوں تک بجلی کی بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی۔
نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، لیاری، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں 12 سے 14 گھنٹے جبکہ لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گزری، ملیر، گارڈن، میمن گوٹھ، ماڑی پور، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے ہوگیا۔
ڈیفنس کے قریبی علاقے قیوم آباد، شادمان ٹاؤن، سرجانی اور کوئینز روڈ پر بھی لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے طویل ہوگئی۔ جامع کلاتھ، کاظم مارکیٹ، اقبال مارکیٹ کے متعدد بازاروں میں کاروبار کے اوقات کے دوران کی جانے والی لود شیڈنگ سے تاجر برادری پریشان ہوگئی۔
تاجروں اور شہریون کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے نام پر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے مزید لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہے۔ ہیلپ لائن پر رابطہ کرتے ہیں توکے الیکٹرک کا عملہ فون اٹھانے کو تیار نہیں ہوتا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ دئیے گئے شیڈول کے مطابق ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود شیڈول میں مختلف علاقوں میں 10 گھنٹوں تک طویل لوڈ شیڈنگ کا اعتراف کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








