اسٹریٹ چائلڈ فٹبال، پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال، پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دوحہ: قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم نے تنزانیہ کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی جہاں برازیل کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی چائلڈ فٹبال ٹیم دوحہ کیلئے روانہ

قطری شہر دوحہ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کے بین الاقوامی میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنزانیہ کی چائلڈ ٹیم کو 2-1 سے ہرا دیا۔ پاکستان کے طفیل شنواری اور محمد جنید نے 1، 1 گول کیا۔

خیال رہے کہ فٹبال کے مقابلوں میں سب سے مضبوط ٹیم برازیل کو سمجھا جاتا ہے۔ فٹبال چائلڈ ورلڈ کپ میں بھی برازیلین ٹیم پاکستان کے مقابلے میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم قطر میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے قطر روانہ ہوئی۔

مسلم ہینڈز کی جانب سے تیار کی جانے والی پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اسلام آباد سے قطر رواں ماہ کے آغاز میں روانہ ہوئی۔ ورلڈ کپ مقابلے 7 اکتوبر سے شروع ہوئے جو  15 اکتوبر تک دوحہ میں منعقد کیے جائیں گے جن میں 25 ممالک کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Related Posts