معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئیں
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئیں

کراچی: مشہورومعروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ حدیقہ کیانی کی والدہ اور معروف شاعرہ خاور کیانی 14 اکتوبر کے روز اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیو پلیکس اور سنی پلیکس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں نہیں دکھائی جارہی؟ جانئے

کافی عرصے سے بسترِ مرگ پر موجود خاور کیانی کا انتقال علالت کے باعث ہوا۔ حدیقہ کیانی ٹیم نے عوام سے درخواست کی کہ افسوس کے موقعے پر حدیقہ کیانی کی والدہ کیلئے مغفرت کی دعا کریں۔

خاور کیانی کو حدیقہ کیانی کی والدہ ہونے  کے ساتھ ساتھ بطور شاعرہ و مصنفہ بھی شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کئی کتابوں کے علاوہ بوہے باریاں اور انتہائے شوق جیسے گیت بھی لکھے۔ 

گزشتہ کچھ برس سے علالت کا شکار خاور کیانی مفلوجی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور تھیں۔ حدیقہ کیانی نے ان کیلئے نرسز کی بھی خدمات حاصل کیں اور خود بھی ان کی وجہ سے شوبز سے بار بار دوری اختیار کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

گزشتہ برس سے خاور کیانی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کے باعث حدیقہ کیانی نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

کچھ عرصے سے حدیقہ کیانی اپنے انٹرویوز کے دوران بھی اپنے والدہ کی صحت کی تشویشناک صورتحال کا ذکر کرتی نظر آئیں اور ساتھی فنکاروں سے بھی دعاؤں کی اپیل کی۔ 

 

Related Posts