پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی محکمہ موسمیات کا اہم بیان منظر عام پر آگیا ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے میچ سے قبل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خیال رہے کہ کل ہفتے کو پاک بھارٹ ٹاکرا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونیکا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔
واضح رہیکہ بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔
ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت میچ کیخلاف نیا محاذ کھڑا کر دیا
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا اس پر توجہ نہیں، جو حال میں ہو اس پر توجہ ہے،کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








