اسلام آباد: مسلم ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے اسحاق ڈار کو صحیح مشورے کرنے ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ڈالر کی بہترین شرح کیا ہے، صرف مارکیٹ اس کا تعین کرسکتی ہے۔ گزشتہ سال درآمدات 80 بلین ڈالر اور برآمدات 31 بلین ڈالر کی تھیں۔
I don’t know what’s the optimal rate of the dollar; only the market can determine that. Last year imports were $80bn & exports $31bn. The No.1 priority of the FM shouldn’t be to make imports cheaper & export harder, which is what an appreciated rupee does https://t.co/BEPUpDJzG2
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) November 27, 2022
ٹوئٹر پیغام میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کو مشورہ دیا کہ ان کی پہلی ترجیح یہ نہیں ہونی چاہیے کہ درآمدات کو آسان اور برآمدات کو مشکل بنایا جائے۔ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ ختم نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے پر عمل نہ کرنے سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا۔
چین سے ریلوے کی 46 جدید، خوبصورت مسافر بوگیاں پاکستان پہنچ گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، مارکیٹوں اور قرض دہندگان کو یقین دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ حکومت نے درست قدم نہ اٹھائے تو اسے پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








