پاکستان میں کورونا سے 4 اموات، 189 شہری متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan logs four Covid-19 deaths in past 24 hours

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید چار اموات ،189افراد موذی وباء سے متاثر،تعداد 1523590 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30417 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 189 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ مثبت کیسز کا تناسب صفراعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 

کورونا سے متاثرہ 4 مریض دم توڑ گئےجبکہ 451 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

دوہفتے قبل اسد عمر نے کہا تھاکہ وبا کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، قوم نے ہمارا ساتھ دیا۔

مزید پڑھیں:کورونا کے ساتھ زندگی

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے این سی اوسی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا گیا، ہم نے تمام فیصلے سائنس اور حقائق کی بنیاد پر کئے ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ فضائی سفر کے حوالےسے ویکسی نیشن کی شرط برقراررہےگی تاہم 70فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

Related Posts