پاکستان کی آئس ہاکی میں تاریخی کامیابی، پہلی مرتبہ چیمپئن بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Makes History in Ice Hockey, Becomes Champion for the First Time
ONLINE

فلوریڈا: پاکستان نے کھیلوں کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آئس ہاکی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ امریکا میں ہونے والی لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے پیرو کو 1-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بھی میچ میں شکست نہ کھائی۔ دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں بہترین ٹیم ورک نے گرین شرٹس کو فتح دلائی۔ یہ جیت نہ صرف قومی سطح پر خوشی کا باعث بنی بلکہ دنیا بھر میں پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی ہوا۔

اسی ایونٹ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی تاریخ رقم کردی۔ خواتین ٹیم نے ڈویژن ٹو مقابلوں میں زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا، جو اس کھیل میں خواتین کی شمولیت اور ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔

ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی، جن میں ارجنٹینا، میکسیکو، پیرو، برازیل، لبنان، اسرائیل اور کوسٹاریکا بھی شامل تھے۔ سخت مقابلے کے باوجود پاکستان کی ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

ماہرین کے مطابق آئس ہاکی میں یہ شاندار فتح پاکستان کے لیے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔ ملک میں سرد خطوں کے کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے غیرروایتی کھیلوں میں بھی پاکستان اپنا نام بنا سکتا ہے۔

Related Posts