کراچی ٹیسٹ، جنوبی افریقہ 245 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 88 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi Test

کراچی:پاکستان کی شاندار باؤلنگ، جنوبی افریقہ کی ٹیم کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 245 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو جیت کیلئے 88 رنز کا ہدف، نعمان علی 5 اور یاسر شاہ نے 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بناتے ہوئے پاکستان کی 158رنز کی برتری کو ختم کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،شاہدخان آفریدی

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا۔ ایلگر 29 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا شکار بن گئے جس کے بعد مارکرم اور وین ڈیر ڈاسن نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔ بابراعظم نے یاسر شاہ کی بولنگ پر مارکرم کا 27 رنز پر کیچ ڈراپ کرکے نئی زندگی دی۔

آج جنوبی افریقہ نے 187رنز سے دوبارہ اننگ کا آغازکیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 245 رنز پر پویلین لوٹ گئی یوں پاکستان کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف مل گیا ہے۔

Related Posts