فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،شاہدخان آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،شاہدخان آفریدی
فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،شاہدخان آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ فواد عالم نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بناکر شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں فواد عالم نے سنچری اسکور کی۔

بوم بوم آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فواد عالم کی زبردست پرفارمنس پر اُن کی خوب تعریف کی۔ سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’فواد عالم کی ایک اور شاندار اننگز نے پاکستان کے لیے خوبصورت انداز میں کھیل ترتیب دیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ فواد عالم کے لیے ضرورت سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کا ایک حقیقی اور سنہرا موقع ہے۔‘ شاہد آفریدی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُمید ہے کہ لڑکے اس شاندار موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، ان کی 109 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں پر 187رنز بنا لئے

Related Posts