لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے نے راولپنڈی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو اُس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب اُس نے لڑکی سے دوستی کرکے غیر اخلاقی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔

سائبر کرائم سیل حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کا لڑکی کے ساتھ کئی سال تک تعلق رہا، ملزم لڑکی سے بلیک میل کرکے 50 ہزار روپے وصول کرچکا ہے جب کہ ملزم لڑکی کو پاس بلوا کر بغیر نکاح کے ساتھ رہنے پر بھی مجبور کرتا رہا۔

ملزم کی شناخت شیراز ایاز خان کے نام سے ہوئی ہے جو ڈھوک حسو راولپنڈی کا رہنے والا ہے، جب کہ ایف آئی اے نے ملزم کو منڈی موڑ اڈہ اسلام آباد سے گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سرکاری افسر نے کمسن گھریلو ملازمہ کی ٹانگ توڑ دی،مقدمہ درج

Related Posts