پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنیکا کیا پلان پیش کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: سماء ٹی وی)

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کردیا ہے جس کے تحت محض 1 سال میں 300ارب روپے کے اخراجات کم کیے جاسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے پلان کے تحت پاکستان ایک سال میں 300ارب روپے تک اپنے اخراجات کم کرسکتا ہے جبکہ وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائے گی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت یونیورسٹیوں کی فنڈنگ پاکستان کے صوبے کریں گے۔ آئندہ مالی سال میں دفاع اور پولیس کے سوا تمام بھرتیوں کیلئے شراکت دار پنشن اسکیم لانے کا پلان سامنے لایا گیا۔

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کو پنشن سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے اور آئندہ مالی سال سے پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے جاری منصوبوں کی فنڈنگ نہیں کرے گی جبکہ سرکاری اداروں میں گریڈ 1 سے 16 کی گزشتہ 1 سال سے خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا بھی پلان تیار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا تھا جو نئے بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات کے دوران سامنے آیا۔ پاکستان کے ذمے قرض پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بھاری بوجھ قرار دیا گیا تھا۔

Related Posts