صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا ریلیف منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 48 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کے ترجمان کے مطابق یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس کا اطلاق اسی ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین، بشمول کے الیکٹرک کے صارفین، پر ہوگا۔ ریگولیٹر کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 5 ارب روپے سے زائد کا مالی ریلیف ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے اس فیصلے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Related Posts