پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹس سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف باآسانی 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
صائم ایوب نے 70 گیندوں پر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی اننگ میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹ گئے، بابر اعظم 32 گیندوں پر 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے نندرے برگر اور بجورن فرچیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کوئنٹن ڈی کاک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، پریٹوریئس نے 39 رنز بنائے، کپتان میتھیو بریٹز 16 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے، پیٹر نے 16 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے کیریئر بیسٹ 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








